صدر نے کہاکہ اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے جس کامقصد ملک کے ہرحصے کو فائدہ پہنچانا ہے۔

پورا ملک جلد ہی اقتصادی راہداری سے مستفید ہوگا:صدر ممنون
10 جنوری 2017 (22:24)
0

صدرممنون حسین نے کہاہے کہ پور املک جلدہی پاک چین اقتصادی راہداری سے مستفید ہوگا۔

منگل کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بڑے منصوبوں کا کسی پارٹی یا کسی مخصوص علاقے سے تعلق نہیں بلکہ یہ ایک قومی منصوبہ ہے جس کامقصد ملک کے ہرحصے کو فائدہ پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے سابقہ حکومتوں کی ناقص کارکردگی کے منفی اثرات سے کامیابی سے چھٹکارادلوایاہے۔