وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کو مزید سرمایہ کار دوست بنانے کا عزم کر کھا ہے۔

حکومتی توجہ برآمدات کے فروغ پر مرکوز ہے:ڈار
10 جنوری 2017 (22:16)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اب ملکی برآمدات بڑھانے کی غرض سے تمام ضروری اقدامات پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور برآمدات کی بہتری سے متعلق منگل کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو مزید سرمایہ کار دوست ملک بنانے اور تاجر کمپنیوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور اسے وسعت دینے میں مدد دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔