کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب 2دھماکے ہوئے جبکہ جنوبی ہلمند میں خود کش بمبار نے دھماکہ کیا۔

افغانستان:3بم دھماکوں میں 28افراد ہلاک،51زخمی
10 جنوری 2017 (20:31)
0

افغانستا ن میں بم دھماکوں کے تین واقعات میں کم سے کم اٹھائیس افراد ہلاک اور اکاون زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دو بم دھماکوںمیں اکیس افراد ہلاک ہوئے، حملہ رش کے اوقات میں ہوا جب عملہ پارلیمنٹ کی عمارت سے جارہا تھا۔
اس سے پہلے جنوبی ہلمند میں لشکرگاہ کے مقام پر ایک خودکش بمبار نے کم سے کم سات افراد کو ہلاک کر دیا۔
دھماکہ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر میں امن مذاکرات میں حصہ لینے کے خواہش مند عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران ہوا۔