وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اجلاس کی صدارت کی۔

کابینہ نے25ہزار سے زائد خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دے دی
10 جنوری 2017 (20:20)
0

بلوچستان کابینہ کا اجلاس منگل کے روز کوئٹہ میں ہوا جس میں صوبے میں پچیس ہزار سے زیادہ خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری نے اجلاس کی صدارت کی۔
بعد میں صوبائی حکومت کے ترجمان انوار الحق نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر بندرگاہ کی تعمیرسے متعلق قانون سازی کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔