خرم دستگیر نے کہا کہ پیکیج جنوری 2017 سے جون2018 تک اٹھارہ ماہ کیلئے نافذ رہے گا۔

مراعاتی پیکیج:وزیر تجارت برآمد کنندگان سے بہتر نتائج کیلئے پر امید
10 جنوری 2017 (19:49)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ اس پیکج اور امن وامان اور توانائی کی بہتر صورتحال کے نتیجے میں برآمد کنندگان بہتر نتائج دیں گے۔
منگل کی شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ پیکج جنوری 2017 سے جون2018 تک اٹھارہ ماہ کیلئے نافذ رہے گا۔ تاہم چھ ماہ کے بعد صرف وہی برآمدکنندگان یہ مراعات حاصل کرسکیں گے جن کی برآمدات میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا ملک میں صنعتوں کے شعبے میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے اور مائع قدرتی گیس کی درآمد کے بعد صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا حکومت برآمدی پیداوار میں استعمال ہونے والے آلات کی درآمد پر ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔