ایاز صادق،طارق فاطمی کا سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کو خراج عقیدت
10 جنوری 2017 (19:39)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق منگل کے روز اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے میں گئے اور ایران کے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر تعزیت کی۔
سپیکر نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات میں کہا کہ مرحوم رفسنجانی ایک مدبر اور عوامی جمہوریہ ایران کے بانی رہنما تھے۔
امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ایران کے سفارتخانے گئے اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
انہوں نے رفسنجانی کی وفات کو نہ صرف ایران بلکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کا بھی نقصان قرار دیا جو انہیں اپنا سچا دوست اور خیر خواہ سمجھتے تھے۔