قمر جاوید باجوہ کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت۔

 آرمی چیف کاقومی سلامتی کے تمام ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا عزم
10 جنوری 2017 (19:38)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھنے اور دہشتگردوں سے خالی کرائے گئے علاقوں کو مزید محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات منگل کے روز راولپنڈی میں 198 ویں کورکمانڈر کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔
جنر ل قمر جاوید باجوہ نے عارضی بے گھر افراد کی واپسی کی کوششیں تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے بابر تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر سٹرٹیجک اداروں کو مبارکباد دی۔
بری فوج کے سربراہ نے قومی سلامتی کیلئے کام کرنے والے تمام سرکاری اداروں کی بھرپور حمایت کا عزم ظاہر کیا ۔
کانفرنس نے مقررہ مدت میں فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہا جس کے نتیجے میں دہشتگردی میں کمی ہوئی۔
کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب کی پیشرفت اور داخلی سلامتی پر اس کے مثبت اثرات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
کور کمانڈرز کانفرنس نے ہر قسم کے خطرات کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے پاک فوج کی تیاری کے عزم کا اعادہ کیا۔