وزیر داخلہ کی ایوان بالا کوچار لاپتہ سماجی کارکنوں وقاص گورایہ، عاصم سعید، سلمان حیدر اور احمد رضا ناصر بارے بریفنگ۔

File Photo

لاپتہ سماجی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں:نثار
10 جنوری 2017 (19:32)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاپتہ سماجی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
وہ آج ایوان کو چار لاپتہ سماجی کارکنوں وقاص گورایہ، عاصم سعید، سلمان حیدر اور احمد رضا ناصر کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ حکومت نہ تو اپنے شہریوں کو لاپتہ کرنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے اور نہ اس چیز کو برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں اوراسے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران حکومت کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت بہت سے افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے۔