لودھراں حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیر ریلوے کو پیش
10 جنوری 2017 (19:26)
0

لودھراں ریلوے پھاٹک پر حالیہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ آج وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو پیش کی گئی۔
رپورٹ میں علاقے میں شدید دھند کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا گیا ہے جبکہ ٹرین ڈرائیور، گیٹ کیپر اور موٹر سائیکل رکشا کے ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔
بعد ازاں وزیرریلوے نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہر طرح کی کراسنگ پر سائرن اور سرخ لائٹ پرمشتمل وارننگ سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی۔