گورنرنے کہا کہ فاٹا میں اصلاحاتی عمل پر قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔

اقبال جھگڑا کی کرم تنگی ڈیم بارے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
10 جنوری 2017 (19:22)
0

گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ کرم تنگی ڈیم کے بارے میں تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا۔

منگل کے روزپشاور میں رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان کی قیادت میں شمالی وزیرستان ایجنسی کے نمائندہ جرگے سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحاتی عمل پر قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔
وفد نے فاٹا کی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا خیر مقدم کیا۔