مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

فاٹا اصلاحات بارے تحفظات دور کئے جائیں گے:امیر مقام
10 جنوری 2017 (19:15)
0

وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات کے بارے تحفظات دور کئے جائیں گے اور قبائلی عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
منگل کے روز پشاور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے وسیع تر مفاد میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔