برآمدات اضافہ:صدر کی جدید عالمی رجحانات اپنانے کی ہدایت
10 جنوری 2017 (19:03)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ جدید عالمی رجحانات پر توجہ دے کرہی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
منگل کے روز لاہور میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ قومی صنعت کے اس شعبے میں جدت پیدا کرکے برآمدات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کو پاکستانی مصنوعات سازی کیلئے جدید طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔
صدر نے ادارے پر زور دیا کہ وہ اس مقصد کیلئے فیشن کے شعبے میںدنیا کی مشہور کمپنیوں کے ساتھ رابطے بڑھائے۔