وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔

تحریک انصاف کی وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہونگی: مریم اورنگزیب
10 جنوری 2017 (14:32)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تیسری بار منتخب وزیراعظم کو بدنام کرنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔آج سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت جھوٹ اور الزامات کے بجائے شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کریگی
وزیرمملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو عدالت کے سامنے ٹھوس شواہد پیش کرنا ہوں گے۔انہوں نے عمران خان پر زور دیا کہ وہ خیبرپختونخواء کے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر توجہ دے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے اور منتخب وزیراعظم کو بدنام کرنے پر ان کا احتساب کریں گے۔