ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔

صدرمملکت اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
10 جنوری 2017 (14:21)
0

صدر ممنون حسین اور پنجاب کے وزیر شہباز شریف نے آج لاہور میں ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔