جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی
10 جنوری 2017 (14:18)
0

سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز کے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بڑے بنچ نے مقدمے کی سماعت کی

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت کے روبرو اپنے دلائل دیتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر رحمان ملک کی تیارکردہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ۔جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ رپورٹ ثبوت کے طور پر زیرغور نہیں لائی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کا تقدس ہر قیمت پر برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دلائل مفروضہ ہیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ عدالت صرف قانون اور آئین کو مدنظر رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ ٹرائل کورٹ نہیں بلکہ آئینی عدالت ہے۔ عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کو یہ بھی یاددلایا کہ پانامہ کا مقدمہ صرف لندن کے فلیٹس تک محدود رہے۔
توقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کل اپنے دلائل مکمل کر لیں گے۔