نواز شریف نے کہا ہے کہ شاہراہیں ملک کے دور دراز علاقوں تک نہ صرف رسائی فراہم کرتی ہیں بلکہ تجارت اور معیشت کیلئے بڑے پیمانے پر مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔

ملک کی مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے شاہراہوں کانیٹ ورک ناگزیر ہے:وزیراعظم
10 جنوری 2017 (14:03)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے شاہراہوں کا نیٹ ورک ناگزیر ہے ۔آج اسلام آباد میں مواصلات ڈویژن کے سیکرٹری اور شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہراہیں ملک کے دور دراز علاقوں تک نہ صرف رسائی فراہم کرتی ہیں بلکہ تجارت اور معیشت کیلئے بڑے پیمانے پر مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔

شاہراہوں کے قومی ادارے کے چیئرمین نے وزیراعظم کو ملک میں شاہراہوں کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔