بنچ نے وفاق سے کہا ہے کہ وہ سپیکر خیبرپختونخواء اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے دائر درخواست کے بارے میں اپنا جواب دو ہفتوں میں جمع کرائے۔

پشاورہائیکورٹ نے اقتصادی راہداری بارے درخواست کی سماعت 8فروری تک ملتوی کر دی
10 جنوری 2017 (13:57)
0

پشاور ہائی کورٹ کے ایک دو رکنی بنچ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں درخواست کی سماعت اگلے ماہ کی آٹھ تاریخ تک ملتوی کر دی ۔دو رکنی بنچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اکرام اﷲ خان پر مشتمل ہے۔

بنچ نے فیڈریشن سے کہا کہ وہ سپیکر خیبرپختونخواء اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے دائر درخواست کے بارے میں اپنا جواب دو ہفتوں میں جمع کرائے۔اپنی درخواست میں اسد قیصر نے الزام عائد کیا تھا کہ سی پیک میں خیبرپختونخواء کو نظرانداز کیا گیا ہے۔