فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے مشرق وسطیٰ کے امن عمل ، دو ریاستی حل اور پورے خطے کی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہ کریں :محمود عباس
10 جنوری 2017 (12:32)
0

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل نہ کرے۔فلسطین کے سرکاری میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط میں خبردار کیا ہے کہ اس اقدام کے مشرق وسطیٰ کے امن عمل ، دو ریاستی حل اور پورے خطے کی سیکورٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ادھر ، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن کے دوران ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔آج اسرائیلی فوج نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا۔