پانچ ہزار سات سو مکانوں کو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پینلز فراہم کئے جائیں گے۔

خیبرپختونخو احکومت کا200 گاؤں کو شمسی توانائی کے پینلز فراہم کرنے کا پروگرام
10 جنوری 2017 (12:28)
0

خیبرپختونخواء حکومت نے صوبے کے دو سو گاؤں کو شمسی توانائی کے پینلز فراہم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ پانچ ہزار سات سو مکانوں کو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پینلز فراہم کئے جائیں گے۔
توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ہر گھر کو تین ایل ای ڈی لائٹس ، ایک سیلنگ فین ، ایک پیڈسٹل فین ، ایک موبائل چارجر اور دو بیٹریاں بھی فراہم کی جائیں گی۔