وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر شفاف انداز میں تیزی سے کام جاری ہے۔

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ہے: شہباز شریف
10 جنوری 2017 (12:05)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر شفاف انداز میں تیزی سے کام جاری ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے ان سیاسی عناصر کو مسترد کر دیا ہے جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔