فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے80 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کی ہنگامی اپیل
10 جنوری 2017 (10:21)
0

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اسّی کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کی ہنگامی اپیل کی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
امدادی رقم میں سے چالیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر مشرقی بیت المقدس سمیت غزہ اورمغربی کنارے کے پناہ گزینوں کیلئے مختص ہوںگے جبکہ اکتالیس کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر شام میں چار لاکھ تیس ہزا ر فلسطینی پناہ گزینوں کو تحفظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔