ہسپتال میں 500 بستروں کی سہولت کی فراہمی کیلئے توسیع کا یہ پہلا مرحلہ ہے

File Photo

وزیر اعلیٰ پنجاب، رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کو ترقی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
10 جنوری 2017 (09:38)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کو ترقی دینے کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیںگے ہسپتال میں ایک سو بستروں کی تعداد بڑھا کر250 کی جائے گی۔ ہسپتال میں 500 بستروں کی سہولت کی فراہمی کیلئے توسیع کا یہ پہلا مرحلہ ہے۔
جدید طبی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر ترک حکومت کی طرف سے علاقے کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ ہسپتال میں ٹیچنگ ہسپتال ، میڈیکل کالج اورنرسنگ سکول کی اضافی سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔