پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے جو اپنی والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آگئے ہیں

File Photo

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا
10 جنوری 2017 (09:29)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جمعے کو کھیلے جانیوالے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انہیں محمد عرفان کی جگہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے جو اپنی والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آگئے ہیں۔
اس سے پہلے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر آل رائونڈر محمد حفیظ کو 16ویں کھلاڑی کے طور پر قومی ٹیم میں شامل کیاگیا تھا۔