File Photo

پولیس سلمان حیدر کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے: ترجمان وزارتِ داخلہ
10 جنوری 2017 (09:23)
0

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت کے مطابق پولیس سلمان حیدر کی بازیابی کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر سلمان حیدر کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سلمان حیدر کی حفاظت کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔