File Photo

اقوام متحدہ کا فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے80کروڑ ڈالر سے زائد امداد کی ہنگامی اپیل
10 جنوری 2017 (09:14)
0

اقوام متحدہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے80 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کی ہنگامی اپیل کی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
امدادی رقم میں سے 40 کروڑ بیس لاکھ ڈالر مشرقی بیت المقدس سمیت غزہ اورمغربی کنارے کے پناہ گزینوں کیلئے مختص ہوںگے جبکہ 41 کروڑ گیارہ لاکھ ڈالر شام میں چار لاکھ تیس ہزا ر فلسطینی پناہ گزینوں کو تحفظ اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کئے جائیں گے۔