ان خیالات کا اظہار آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے کے موقع پر کیا

File Photo

پاکسان پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے: صدر ، وزیراعظم
10 جنوری 2017 (09:00)
0

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے کے موقع پر کیا۔ اپنے الگ الگ پیغامات میں ا نہوں نے کامیاب کروز میزائل بابر تھری کے تجربے کو دفاعی پیداوار میں خود کفالت کے مقصد کے حصول کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ کروز میزائل بابر تھری کے تجربہ کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا ہے اوریہ کسی ملک کے خلاف نہیں ہے۔یہ میزائل ساڑھے چار سو کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کا تجربہ بحیرہ ہند میں نامعلوم مقام سے کیاگیا۔ میزائل نے اپنے ہدف کو ٹھیک نشانہ بنایا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے اس اہم اہداف سے حصول کیلئے کام کرنے والے تمام افسران کو مبارکباد د ی ہے۔