مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پانامہ پیپرز کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول کرے گی

File Photo

شریف خاندان کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز سے متعلق تمام مصدقہ دستاویز پیش کی ہیں: مصدق ملک
10 جنوری 2017 (08:38)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں پانامہ پیپرز کے مقدمے میں تمام مصدقہ دستاویزپیش کی ہیں۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عدالت کے سامنے ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا کیونکہ وہ پانامہ پیپرز پر محض اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔مصدق ملک نے کہاکہ پی ٹی آئی ثبوت کے بغیر وزیراعظم پر کے بغیر بدعنوانی کے بے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پانامہ پیپرز کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول کرے گی۔