کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برف باری کا امکان ہے

File Photo

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد اور خشک رہے گا
10 جنوری 2017 (08:20)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیاد ہ تر انتہائی سرد اورخشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برف باری کا امکان ہے۔پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوںمیں صبح اور شام کے اوقات میں دھند بدستورچھائی رہے گی۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت:اسلام آباد ایک ڈگری سینٹی گریڈلاہور 5,کراچی 11,پشاور 3,کوئٹہ منفی 7,گلگت منفی 2 ,مری منفی 4اورمظفر آباد 2 ڈگری سینٹی گریڈ