اس عزم کااعادہ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت پاکستان کے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران کیاگیا

File Photo

قیام امن کے ہدف ، خارجہ پالیسی کو تقویت دینے کیلئے دہشتگردی کیخلاف عدم برداشت کے عزم کا اعادہ
10 جنوری 2017 (08:11)
0

پاکستان نے قیام امن کے ہدف کے حصول اوراپنی خارجہ پالیسی کے اقدامات کو تقویت دینے کیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف عدم برداشت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کااعادہ اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کے زیر صدارت پاکستان کے خارجہ امور کے اجلاس کے دوران کیاگیا۔اجلاس کے شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان داخلی امن کے لئے کوششیں جاری رکھے اور علاقائی امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔
اجلاس میں سکیورٹی کی داخلی اورعلاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے مزید کامیابیاں حاصل کرنے پر زوردیا گیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ فوجی عدالتوں نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے تحت ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ملک کے مفاد میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔