ترکی بھی سردی کی شدید لہر سے متاثر ہوا ہے

File Photo

یورپ میں شدید سردی کی وجہ سے 30سے زائدافراد ہلاک
10 جنوری 2017 (08:06)
0

یورپ میں شدید سردی کی وجہ سے30سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سردی کی لہر نے پورے براعظم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے سے پولینڈ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں چند علاقوں میں پارہ منفی بیس ڈگری سینٹی گرڈ تک گرگیا ہے۔پولینڈ کے قومی سلامتی کے مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم نومبر کے بعد سے اب تک سردی سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
ترکی بھی سردی کی شدید لہر سے متاثر ہوا ہے۔استنبول میں شدید برفباری کے باعث Bosphorus کو جہاز رانی کیلئے بند کردیاگیا ہے۔