ریلی کے شرکاء نے کہاکہ ضلعی سطح پر چھرے والی بندوقوں کے استعمال کی تحقیقات مذاق اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ہے

File Photo

مقبوضہ کشمیر میں ہندو پناہ گزینوں کو سکونتی اجازت دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
10 جنوری 2017 (07:46)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ حریت قیادت نے مغربی پاکستان کے ہندو پناہ گزینوں کو سکونتی اجازت نامے دینے کیخلاف جامع مسجدHyderpora کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
حریت رہنمائوں نے سری نگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ان پناہ گزینوں کو سکونتی اجازت نامے کرنا مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش ہے جس کا ہر سطح پر مقابلہ کیاجائے گا۔
ریلی کے شرکاء نے کہاکہ ضلعی سطح پر چھرے والی بندوقوں کے استعمال کی تحقیقات مذاق اور دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں ہے۔