فرانس کی سفیر نے کہاکہ فرانس کی ممتاز کمپنیوں کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں

فرانسیسی سفیر کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں ملاقات
10 جنوری 2017 (07:42)
0

پاکستان میں فرانس کی  سفیرMartine Dorance نے لاہور میں پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول انتہائی سازگار ہے اورفرانس کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
فرانسکی سفیر نے کہاکہ فرانس کی ممتاز کمپنیوں کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ لگانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں فرانسیسی سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔اُدھر فرانس کی سفیر نے واپڈا کے چیئرمین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین سے بھی ملاقات کی اور ان سے پانی اور پن بجلی کے منصوبوں میں پیشرفت کیلئے باہمی تعاون سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔