وفاقی وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے

File Photo

حکومت معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کی کوششیں کر رہی ہے: اسحاق ڈار
10 جنوری 2017 (07:32)
0

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر اوربرآمدات میں بہتری کیلئے کوششیں کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت زرمبادلہ کے ذخائر چوبیس ارب ڈالرز کی سطح تک پہنچ گئے۔اسحق ڈار نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔
اسی طرح راہداری منصوبے کے تحت ملتان موٹروے، گوادر اورکراچی سرکلر ریلوے سمیت متعدد دوسرے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔