وفاقی وزیر نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا

File Photo

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ، جنہیں عالمی سطحوں پر سراہا گیا: خواجہ آصف
10 جنوری 2017 (07:28)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جنہیں قومی اور عالمی سطحوں پر سراہا گیا ہے اور ان کامیابیوں کااعتراف کیاگیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ کا میابی سے لڑرہی ہیں جس کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں حد تک کمی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے ثمرات حاصل ہورہے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔