File Photo

خیبر پختونخوا حکومت ایک ہزار دو سو بیس میگا واٹ بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کریگی
10 جنوری 2017 (07:15)
0

خیبرپختونخوا حکومت ایک ہزار دو سو بیس میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداوار کیلئے متعدد منصوبے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔یہ بات خیبرپختونخوا کے توانائی کے وزیر محمد عاطف نے پشاور میں خیبرپختونخوا کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ 12 سو میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں میں سے 668 میگاواٹ کے 6 منصوبوں کو حال ہی میں تشہیر کیا گیا ہے جس کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنا ہے۔