وزیراعلیٰ نے کہاکہ بد عنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے

File Photo

عوام نے انتشار پھیلانے کی سیاست مسترد کر دی : شہباز شریف
10 جنوری 2017 (06:39)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے انتشار پھیلانے کی سیاست مسترد کردی ہے اور وہ عناصر جو ذاتی مفادات کے لئے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں قوم کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی موثر حکمت عملیوں کے نتیجے میں قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ بد عنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور عالمی اداروں نے بھی بد عنوانی کے خاتمے کیلئے حکومت کے اقدام کو سراہا ہے۔