File Photo

شام: عسکریت پسندوں نےقدرتی گیس کے پلانٹ کو دھماکے سے اڑا دیا
10 جنوری 2017 (06:38)
0

شام میں دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے ملک کے ایک تہائی حصے کو بجلی فراہم کرنے والے قدرتی گیس کے پلانٹ کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔اے ایف پی نے مختلف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی حمص میں قائم حیان گیس پلانٹ کے ذریعے دمشق، حما، اورحمص کو بجلی فراہم کی جاتی تھی۔

اُدھر شام کے صوبے Deir Ezzor میں امریکی فوج کے حملوں میں دولت اسلامیہ کے پچیس عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان Jeff Davis نے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکہ کے خصوصی آپریشنز یونٹ نے کی جس کا مقصد دولت اسلامیہ کی قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔