وفاقی وزیر نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

File Photo

سردار محمد یوسف نے کہا کہ انِ کی وزارت علما، مشائخ اور دانشوروں سے رہنمائی لیتی ہے
10 جنوری 2017 (06:21)
0

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ان کی وزارت علما مشائخ اور دانشوروں سے رہنمائی لیتی ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کی تعلیمات کو لازمی قرار دلوانا ان کی وزارت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ نماز کی ادائیگی کے متفقہ اوقات پر اسّی فیصد علاقوں میں عمل کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ نماز کے اوقات کے دوران تاجروں کو دکانیں بند رکھنے کیلئے قائل کیا جارہاہے۔