ان خیالات کا اظہار آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے کے موقع پر کیا

File Photo

پاکستان پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن دفاع سے غافل نہیں رہ سکتا: صدر، وزیراعظم
10 جنوری 2017 (06:04)
0

صدر ممنون حسین اوروزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آبدوز سے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے کے موقع پر کیا۔
اپنے الگ الگ پیغامات میں ا نہوں نے کامیاب تجربے کو خود کفالت کے مقصد کے حصول کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قراردیا۔