عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بد عنوانی پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔


10 فروری 2014 (10:56)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عام آدمی کو بااختیار بنانا اور میرٹ اور قانون و انصاف کی بالادستی چاہتی ہے۔پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی بھی سرکاری کام کیلئے سرکاری اہلکاروں کو رشوت نہ دیں اور نہ ہی سفارش کرائیں تاکہ بدعنوانی کا خاتمہ کرکے میرٹ اور قانون کی بالا دستی یقینی بنائی جاسکے۔



انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں بد عنوانی پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں۔