File Photo

شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربات کے پیش نظر یورپی یونین نے متعدد شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
10 اگست 2017 (23:01)
0

یورپی یونین نے شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے حالیہ تجربات کے پیش نظر شمالی کوریا کی متعدد شخصیات اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے سرکاری فارن ٹریڈ بنک سمیت نو افراد اور چار کمپنیوں کو یورپی یونین کی شمالی کوریا سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد بلاک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نئی قرار داد کے مطابق بنانا ہے۔