دو وفاقی وزراء اور دو وزرائے مملکت نے حلف اٹھالیا ہے
10 اگست 2017 (20:29)
0

وفاقی کابینہ کو توسیع دی گئی ہے اوراس میں مزید چار وزراء شامل کئے گئے ہیں ۔ دو وفاقی وزراءاور دووزرائے مملکت نے جمعرات کے روز سہ پہر ایوان صدر ، اسلام آباد میں ایک تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ، صدرممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں دوسروں کے علاوہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں دانیال عزیز اور ممتاز احمد تارڑ جبکہ وزرائے مملکت میں سید ایاز علی شیرازی اور میر دوستین خان ڈومکی شامل ہیں۔