ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وزیر اکرم خان درانی اور اعلی حکام نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

File Photo

وزیراعظم نے ہاوسنگ کی وزارت کو سرکاری ملازمین کیلئے کم لاگت کے معیاری مکانات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے
10 اگست 2017 (20:14)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سرکاری ملازمین کو سستے اور معیاری گھروں کی جلد فراہمی کیلئے وزارت ہاوسنگ کو ایک جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کم سے کم نرخوں پر رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں میرٹ کو یقینی بنایاجائے ۔
ہاوسنگ اینڈ ورکس کے وزیر اکرم خان درانی اور اعلی حکام نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔
شاہد خاقان عباسی کو" وزیراعظم کی کم لاگت اپنا گھر ہاوسنگ اسکیم "کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جو ملک بھر کے کم اور درمیانی آمدن والے گروپوں کیلئے بنائی گئی ہے ۔
انھیں بتایاگیا کہ بین الوزارتی کمیٹی نے اسکیم کیلئے اپنی سفارشات مکمل کرلی ہیں۔ وزیراعظم نے یہ عمل تیز کرنے اور بین الوزارتی کمیٹی کی کارروائی کیلئے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہاکہ وزارت ہاوسنگ کو جدید خطوط پر استوارکرنے اورزمین کے حصول ، اس کی تیاری ڈیزائننگ اور تعمیر کیلئے جدید معیار اختیارکرنے کی ضرورت ہے۔