چین پاکستان کے صنعتی اوردیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے:چینی سفیر
10 اگست 2017 (20:06)
0

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے صنعتی اوردیگر شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کو ایک مضبوط اور اقتصادی طورپر مستحکم ملک دیکھنا چاہتا ہے۔
چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی تعمیر کا آغاز 2015ء میں ہوا تھا اوراب وہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت 18 ارب ڈالر سے زائدمالیت کے 19 منصوبے زیرتعمیر ہیں جس میں سے گیارہ منصوبے توانائی کے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے تناظر میں توانائی کے منصوبوں کوترجیح دینے کافیصلہ کیا ہے ۔