وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے خلاف سازشوں کوناکام بنادیا جائے گا ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے بھی اہم ہے : وزیر داخلہ
10 اگست 2017 (19:56)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے سول مسلح افواج کو جدید ٹیکنالوجی اور تربیت دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔جمعرات کو اسلام آباد میں سول مسلح افواج کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تربیتی پروگراموں کو جدید خطوط پراستوار کرنے پرزوردیا ۔
احسن اقبال نے کہاکہ امن اور سلامتی ملک کی اقتصادی ترقی سے براہ راست وابستہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے بھی اہم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے خلاف سازشوں کوناکام بنادیا جائے گا ۔وزیر نے اسمگلنگ کے خلاف موثر اقدامات کرنے اور شہدا کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی ہدایات دیں ۔

ادھر وزیرداخلہ نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ HALE سے آج اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیاجارہاہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام چاہتا ہے ۔
امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کی پیش کش کی ۔