File Photo

آزادی ٹرین ہفتے سے اپنے ملک گیر سفر کا آغاز کرے گی
10 اگست 2017 (19:46)
0

آزادی ٹرین ہفتے کی دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے اپنے ملک گیر سفر کا آغاز کرے گی۔شیڈول کے مطابق ٹرین مارگلہ سٹیشن سے روانگی کے بعد ہفتے کی شام ساڑھے چار بجے پشاور کینٹ پہنچے گی۔
13 اگست کو ٹرین پشاور کینٹ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی جہاں وہ 14تاریخ کو قیام کرے گی اور 15 اگست کی رات دس بجے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔
ٹرین لاہور میں دو روز رکے گی اور 17 تاریخ کو ملتان کیلئے روانہ ہوجائے گی جہاں وہ رات ساڑھے گیارہ بجے پہنچے گی۔
ٹرین ملتان سے 18تاریخ کو صبح نو بجے خانپور روانہ ہوگی اور وہاں ایک رات رکنے کے بعد اگلے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے سکھر روانہ ہوگی جہاں وہ رات آٹھ بجے پہنچے گی۔
ٹرین 20تاریخ کو صبح ساڑھے نو بجے سکھر سے روانہ ہوگی اور رات آٹھ بجے سبی پہنچے گی۔سبی ایک روز قیام کے بعد ٹرین 21تاریخ کو صبح سات بجے کوئٹہ روانہ ہوگی جہاں وہ شام پانچ بجے پہنچے گی ، ٹرین 23تاریخ کو کوئٹہ سے صبح سات بجے سکھر روانہ ہوگی جہاں وہ ایک روز قیام کرے گی۔
ٹرین اس ماہ کی 24 تاریخ کو سکھر سے نوابشاہ روانہ ہوگی جہاں وہ شام سات بجے پہنچے گی اور اسی راستے سے وہ ٹنڈوآدم حیدرآباد پہنچے گی۔
حیدرآباد میں ایک روز قیام کے بعد ٹرین کوٹری کے راستے اپنی آخری منزل کراچی کینٹ روانہ ہوگی اور یہ سفر 25 اگست کوکراچی کینٹ پراختتام پذیر ہوگا۔