File Photo

بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان واپسی کیلئے ہرممکن کوششیں کریں گے :نجم سیٹھی
10 اگست 2017 (19:37)
0

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان واپسی کیلئے ہرممکن کوششیں کریں گے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ غیرملکی ٹیموں کو پاکستان لانا ایک مشکل لیکن اہم کام ہوگا ۔
نجم سیٹھی نے کہاکہ وہ ہفتہ کو کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے ایک اجلاس میں شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ وہ سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان میں چند میچ کھیلنے کی پیشکش کریں گے ۔