صدرممنون حسین نے کہاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں

پاکستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے: صدر
10 اگست 2017 (19:32)
0

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن ، استحکام اور خوشحالی کیلئے تمام ممالک کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ۔
انہوں نے یہ بات پاکستان کے لیے نامزد مختلف ملکوں کے سفیروں سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے ان سے جمعرات کے روز

اسلام آباد میں الگ الگ ملاقات کی۔
صدر نے کہاکہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے شاندار مواقع ہیں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔
ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔اس سے پہلے میانمار ، جرمنی ، سعودی عرب ،روانڈا، سیرالیون، عوامی جمہوریہ لاؤ، پیرا گوئے اور میکسیکو کے پاکستان کیلئے نامزد سفیروں نے اپنی اسناد سفارت صدر کو پیش کیں۔