سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اب ملک معیشت ، زراعت اور صنعت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کررہا ہے ۔

10 اگست 2017 (19:20)
0

جمعرات کی شام جہلم میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ان کی نااہلی پاکستان کے بیس کروڑ عوام کی توہین ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان پربدعنوانی کے کوئی الزامات نہیں ہیں اور انھیں صرف اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر عہدےسے معزول کیاگیا۔نوازشریف نے کہاکہ انھیں اقتدارکا کوئی لالچ نہیں ہے اور وہ صرف ملک کی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح چاہتے ہیں ۔
نوازشریف نے کہاکہ جب انہوں نے 2013ء میں اقتدار سنبھالا اس وقت ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر تھی۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اب ملک معیشت ، زراعت اور صنعت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کررہا ہے ۔
نوازشریف آج رات جہلم میں قیام کریں گے اور لاہور کیلئے اپنا سفر کل صبح دس بجے پھر شروع کریں گے ۔