حکومت بلوچستان کے دو ر دراز علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع فراہم کریگی
10 اگست 2017 (17:05)
0

بلوچستان کی حکومت صوبے کے دو ر دراز علاقوں کے عوام کو مواصلات کے جدید ذرائع فراہم کرنے کے لئے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ مواصلات کے ڈائریکٹر جنرل نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ زہری سے خضدار سڑک مکمل کی جائے گی جس پر ساٹھ کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں Dual کیرج وے ایسٹرن بائی پاس تقریباً چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔ہرنائی سپن تنگی روڈ پر پل چودہ کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔